سرگودھا‘ بیس افراد کے قتل کا مقدمہ‘دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج

انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مقدمہ کی سماعت 13نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر مقدمہ کے تمام چشم دید گواہان کو بھی عدالت میں طلب کرلیا

منگل 24 اکتوبر 2017 14:12

سرگودھا‘ بیس افراد کے قتل کا مقدمہ‘دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) سرگودھامیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نواحی گاؤ ں95شمالی میں درگاہ پر چار خواتین سمیت 20افراد کے مقدمہ قتل کی سماعت کرتے ہوئی ملزمان کی طرف سے دائر کردہ دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کردی اور مقدمہ کی سماعت 13نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر مقدمہ کے تمام چشم دید گواہان کو بھی عدالت میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج طارق سلیم زرغام نے رواں سال یکم اپریل کو سرگودھا کے نواحی گاؤں 95شمالی میں 4خواتین سمیت 20افراد کیدرج مقدمہ قتل کی سماعت کی۔ اس موقع پرمقدمہ قتل میں گرفتار مرکزی ملزم عبدالوحید اور اس کے دیگر تین ساتھیوں ظفر،آصف،کاسف کو عدالت میں پیش کیا گیا اس دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کی طرف سے وکلائ نے عدالت میں درخواست دائرکہ مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد یہ درخواست خارج کردی۔ اس سے قبل لاھور ہائیکورٹ اس قسم کی درخواست پہلے بھی خار ج کر کے ٹرائل کورٹ کو واپس بھیج چکا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ کی سماعت 13نومبر تک ملتوی کردی اور مقدمہ کے 13چشم دید گواہان کو بھی آئندہ پیشی پر گواہی کیلئے طلب کرلیا گیا۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد سخت سکیورٹی میں ملزمان کو واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :