ریسکیو1122نے چھ گھنٹے سے درخت میں پھنسی روسی نسل کی بجلی کو آزاد کرالیا

منگل 24 اکتوبر 2017 14:11

ریسکیو1122نے چھ گھنٹے سے درخت میں پھنسی روسی نسل کی بجلی کو آزاد کرالیا
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) ریسکیو 1122کی ٹیم نے فرض شناسی کا ثبوت دیتے ہوئے 6 گھنٹے سے درخت میں پھنسی روسی نسل کی بلی کو ریسکیو کرتے ہوئے آزاد کروا لیا۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں 101/ بارہ ایل کے حمید سلطان نے اپنے گھر میں سفید رنگ کی روسی نسل کی بلی پال رکھی ہے جو گھر میں موجود نیم کے درخت پر چڑھ گئی اور ٹہنیوں میں پھنس گئی۔ کافی کوشش کے باوجود خود کو آزاد کروانے میں ناکام رہی جس پر مالک حمید سلطان نے ریسکیو 1122چیچہ وطنی سے رابطہ کیا۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے کارروائی کرتے گاڑی پر موجود سیڑھی کی مدد سے بلی کو آزاد کر وا کر مالک کے حوالے کر دیا۔ موقع پر موجوداہل علاقہ نے ریسکیو 1122کی اس کاوش کو بہت سراہا۔

متعلقہ عنوان :