نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز سے متعلق پیش رفت رپورٹ نگران جج کو جمع کرا دی

منگل 24 اکتوبر 2017 14:11

نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز سے متعلق پیش رفت رپورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلافریفرنسز سے متعلق احتساب عدالت میں کارروائی کی پیش رفت رپورٹ نگران جج جسٹس اعجاز الاحسن کو جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران جج کو نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی پیش رفت رپورٹ میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سمیت تمام ملزمان پر عائد فرد جرم کی تفصیلات شامل ہیں جبکہ حسن اور حسین نواز کو مفرور قرار دئیے جانے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے ۔

رپورٹ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اب تک ریکارڈ ہونے والی شہادتوں کی تفصیل اور اسحاق ڈار کا خزانہ منجمد کرنے کی تفصیلات بھی شامل ہیں ۔احتساب عدالت کے حکم نامے کو بھی رپورٹ کا حصہ بنا یا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ نیب پراسیکیوٹرز کو عدالت کے حکم پر سیکیورٹی فراہم کی گئی ،ْنیب وکلا تفتیشی افسران کو پولیس اور ایف سی کی سیکیورٹی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :