کلثوم نوازکی طبعیت دوبارہ بگڑگئی‘ہسپتال منتقل کردیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اکتوبر 2017 13:38

کلثوم نوازکی طبعیت دوبارہ بگڑگئی‘ہسپتال منتقل کردیا گیا
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2017ء)سابق نوازشریف کی صاحبزادی مریم صفدر نے کہا ہے کہ ان کی والداہ کلثوم نوازکی طبعیت دوبارہ بگڑگئی ہے جس پر انہیں می دوبارہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے‘انہوں نے اپنی والداہ کی صحت یابی کے لیے قوم سے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم صفدر نے بتایا ہے کہ ان کی والداہ ایک بار پھر ہسپتال منتقل ہوگئی ہیں قوم سے دعاﺅں کی اپیل ہے۔

بیگم کلثوم نواز سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے میں کامیاب رہیں تاہم وہ گلے کے کینسر کے باعث اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں۔دوسری جانب امکان ہے میاں نوازشریف سعودی عرب سے وطن واپس آنے کی بجائے واپس لندن روانہ ہوجائیں گے-