قومی جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ 28 اکتوبر سے شروع ہوگی

منگل 24 اکتوبر 2017 14:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ 28 اکتوبر سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

صدر میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ اوپن ہوگی جو کھلاڑی اچھے ہیں اور وہ بھی چیمپئن شپ میں حصہ لے سکتے ہیں ان کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور ان کھلاڑیوں کو فیڈریشن کھانا اور رہائش فراہم کرے گی اور چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔