پی این ایف یوتھ گرلز انڈر14- نیٹ بال کپ 7 نومبر سے شروع ہوگا

منگل 24 اکتوبر 2017 14:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پی این ایف یوتھ گرلز انڈر14- نیٹ بال کپ 7 نومبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ 9 تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنا اندراج 2 نومبر تک کرواسکتی ہیں اور 3 نومبر کو ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ کی انٹری فیس دو ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نیٹ بال کی فروغ کیلئے گراس روٹ سطح پر ٹورنامنٹس کا انعقاد کر رہے ہیں جن میں انڈر 14- ، انڈر15-، انٹر سکول اور نیشنل انٹر سکول مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی انڈر15- گرلز ٹیم آئندہ برس مارچ میں سنگار پور میں سنگار پور کے خلاف تین میچز کی سیریز کھیلے گی۔