کرن کلب فٹ بال ٹورنامنٹ، ہما کلب، اسلام آباد اکیڈمی، سی ڈی اے اور کرن کلب نے سیمی فائنل مرحلے میں داخل

منگل 24 اکتوبر 2017 14:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) کرن کلب فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہما کلب، اسلام آباد اکیڈمی، سی ڈی اے اور کرن کلب کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ آئی ٹن فٹ بال گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں سی ڈی اے کلب نے غوری کلب کو 5-4 پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں کرن کلب نے جناح کلب کو ایک یکطرف مقابلے کے بعد 5-0 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں اسلام آباد اکیڈمی نے حیدری کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں ہما کلب نے قائداعظم کلب کو 6-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر حاجی عبدالستار نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ جمعرات سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :