اسوا انڈر16- سیون اے سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ 27 اکتوبر سے شروع ہوگا

منگل 24 اکتوبر 2017 14:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) اسو ا اکیڈمی اور ماڈل ٹائون اکیڈمی کے زیراہتمام اسوا انڈر16- سیون اے سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ 27 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح رکن میونسپل کمیٹی سوات اور مانیار فٹ بال کلب کے سیکرٹری جنرل حاجی نواب خان کریں گے۔ افتتاحی میچ حاجی نواب اکیڈمی اور جموں و کشمیر اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید لیاقت حسین بخاری ٹورنامنٹ میں تیرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسوا اکیڈمی، حاجی نواب اکیڈمی، جان شیر خان اکیڈمی، نشتر اکیڈمی، مڈفیلڈ اکیڈمی راولپنڈی، میفا اکیڈمی، میگیشن اکیڈمی، کپٹن نوید شہیدکیڈمی، یوتھ پاور اکیڈمی، مڈفیلڈ اکیڈمی اسلام آباد، جموں و کشمیر اکیڈمی اور مڈفیلڈ یونائٹیڈ اکیڈمی شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین سید لیاقت حسین بخاری اور آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین جبکہ دیگر ممبران میں محمد صدیق بنگش، محمد عثمان، اسد یامین اور محمد زبیر شامل ہونگے۔ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے میچز ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے۔