آغا شورش کاشمیری کی 42ویں برسی کل منا ئی جا ئے گی

منگل 24 اکتوبر 2017 13:58

لاہور۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء)نامور صحافی ، بلند پایہ خطیب ، معروف سیاستدان اور عاشق رسولؐ آغا شورش کاشمیری کی 42ویں برسی کل 25اکتوبر بروزبدھ کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں آغا شورش کاشمیری کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گااورقرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی،، مرحوم 25اکتوبر 1975ء کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔