قذافی سٹیڈیم لاہور ایک دفعہ پھر سری لنکن ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کی میزبانی کیلئے تیار، سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا عمل جاری

منگل 24 اکتوبر 2017 13:58

لاہور۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایک ماہ قبل ہونے والے ورلڈ الیون کے 3 میچز کے بعد قذافی سٹیڈیم ایک دفعہ پھر سری لنکن ٹیم کی خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ۔اس سلسلے میں قذافی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش تیزی سے کی جارہی ہے ۔ گرائونڈ کو نئی شکل دینے کیلئے مختلف پیچز کی تیاری اور گھاس کی خوبصورت کٹائی کا عمل جاری ہے،سٹیڈیم کے مختلف انکلوژر کی دھلائی کی جارہی ہے،ٹوٹی ہوئی کرسیوں کی جگہ نئی کرسیاں لگائی جارہی ہیں پی سی بی کے ترجمان امجد بھٹی کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم سری لنکن ٹیم کے خلاف میچ کیلئے تیار ہے ۔

ورلڈ الیون کے خلاف میچ کے دوران اس کی حالت کو بہترین شکل دی گئی تھی اور اب سری لنکن ٹیم کے خلاف میچ کیلئے ہمیں کم تیاری کرنا پڑے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 29اکتوبر کو ہونے والے میچ سے قبل سٹیڈیم کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے ۔میچ کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں اور اس کیلئے متعلقہ سیکورٹی ادارے پلان تشکیل دے رہے ہیں ، ذرائع نے بتایا ہے کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں 26اکتوبر سے 29اکتوبر تک دوکانیں بند ہوں گی کیونکہ پی ایس ایل فائنل اور ورلڈ الیون کے میچز کے دوران بھی سیکورٹی کی وجہ سے دوکانوں کو بند کردیا گیا تھا اور سیکورٹی اداروں نے علاقہ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :