افریقہ کے ساتھ عسکری تعاون بڑھانے پر غور کر رہے ہیں، امریکی جنرل

منگل 24 اکتوبر 2017 13:58

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) امریکا افریقہ میں اپنی عسکری سرگرمیاں بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اعلیٰ امریکی جنرل جوزف ڈنفرڈ نے کہا ہے کہ شامی شہر الرقہ میں داعش کے کے خاتمے کے بعد تنظیم کو افریقہ میں نئی پناہ گاہوں کی تلاش ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین جوانٹ چیفس آف اسٹاف ڈنفرڈ کے بقول لیبیا، مصر، مشرقی افریقہ اور مغربی افریقہ میں پہلے ہی عسکریت پسند کارروائیاں کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ کے ساتھ عسکری تعاون بڑھانے کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع جیمز میٹس کو سفارشات بھیجی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :