بہاول کلب کو فیملی کلب بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ملک محمد اقبال چنڑ

منگل 24 اکتوبر 2017 13:48

بہاول کلب کو فیملی کلب بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ملک محمد ..
لاہور۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ بہاول کلب بہاول پور کاخوبصورت اور تاریخی کلب ہے،اس کو فیملی کلب بنانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں اور طریقہ کار کے مطابق ممبر شپ میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ممبران کی سہولت کے لیے بہاول کلب میں جدید طرز کا جمنیزیم اور سوئمنگ پول بنایا جائے گا اور افسران اور اہلیانِ بہاول پور کے لیے یہ کلب ایک تحفہ ہے ۔

اس کو مزید خوبصورت اور صحت مند سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلب کی لائٹنگ، جاگنگ ٹریک، ٹینس کورٹ اور فوڈ کورٹ کی تعریف میں الفاظ بیان نہیں کئے جا سکتے ۔ انہوںنے بتایا کہ یہ کلب1904 ء میں قائم ہوا جبکہ اس کی عمارت 1915ء میں تعمیر کی گئی، انہوں نے کہا کہ بہاول کلب بہاول پور میں جاگنگ ٹریک، ٹینس کورٹ اور انڈور گیمز کی سہولیات میسر ہیں۔