اربن ایریا میں جلد ماڈل ٹوائلٹ کا قیام عمل میں لانے کے لئے اقدامات شروع کیے جائینگے ‘ منشاء اللہ بٹ

منگل 24 اکتوبر 2017 13:48

اربن ایریا میں جلد ماڈل ٹوائلٹ کا قیام عمل میں لانے کے لئے اقدامات شروع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ہر قسم کی بنیادی سہولیت کے سلسلہ میں تیز تر اقدامات شروع ہیں، اس سلسلہ میںاربن ایریا میںجلد ماڈل ٹوائلٹ کا قیام عمل میں لانے کے لئے اقدامات شروع کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت نے تمام بلدیاتی سربراہان کو اس بارے عملی اقدامات بروئے کار لانے بارے ہدایت کر دی ہیں۔

حکومت کی نامزد کردہ کمیٹی اپنی رپور ٹ جلد حکومت کو پیش کر کے اس پراجیکٹ پر عمل شروع کر دے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹوائلٹ شہر کی مصروف شاہراہوں، مارکیٹوں اور پارکوں اور بس اڈوں کے قریب تعمیر کئے جائیں گے جہاں صفائی ستھرائی کی بہترین سہولیات میسر ہونگی۔اس سلسلہ میں تعمیر کے لئے جگہوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔