دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا

منگل 24 اکتوبر 2017 13:48

دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن گزشتہ روز بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ، محکمہ صحت ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب سمیت ،این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں کانفرنسز ،ورکشاپس، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اس عزم کا اظہارکیا گیا کہ پاکستان کو پولیو فری خطہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کوپولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور پاکستان کا ہر طبقہ وطن عزیزکو پولیو سے نجات دلانے کیلئے اپنی سطح پر کردار ادا کریگا۔

متعلقہ عنوان :