تیز دھار آلوں سے حملوں کا مقصد خواتین میں خوف پیدا کرنا تھا ،ْ آئی جی سندھ

ایک آدمی کی غلطی کا خمیازہ پورے محکمے کو بھگتنا پڑتا ہے ،ْ پولیس کا کردار ایسا بنائیں گے ہم سب فخر کریں گے ،ْ خطاب

منگل 24 اکتوبر 2017 13:41

تیز دھار آلوں سے حملوں کا مقصد خواتین میں خوف پیدا کرنا تھا ،ْ آئی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ شہر میں تیز دھار آلوں سے حملوں کا مقصد خواتین میں خوف پیدا کرنا تھا۔ شہید بے نظیر بھٹو ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے تمام ریکروٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،ْآپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ میرٹ پر بھرتی ہوئے ہیں، قوم پولیس اہلکاروں کی طرف دیکھتی ہے ،ْآپ نے عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہے۔

(جاری ہے)

اے ڈی خواجہ نے کہا کہ ایک آدمی کی غلطی کا خمیازہ پورے محکمے کو بھگتنا پڑتا ہے، پولیس کا کردار ایسا بنائیں گے کہ ہم سب اس پر فخر کریں گے، پولیس کا کام بہت مشکل ہے آپ پر بھاری ذمے داری ہے، پولیس اہلکاروں نے ذمے داری سے بھاگنا نہیں بلکہ ذمیداری کو گلے لگانا ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں تیز دھار آلوں سے حملوں کا مقصد خواتین میں خوف پیدا کرنا تھا تاہم چھری مار واقعات میں ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے واضح فیصلہ دیا اور جو ذمہ داریاں عدالت نے مجھے دیں وہ پوری کردی ہیں جب کہ میں نے عدالت کا سہارا نہیں لیا، سول سوسائٹی نے یہ کیس کیا تھا اور میں کیس میں مدعی نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :