پاک فوج کے جوان امن مشنز میں موثر کردار ادا کررہے ہیں ،ْآئی ایس پی آر

منگل 24 اکتوبر 2017 13:41

پاک فوج کے جوان امن مشنز میں موثر کردار ادا کررہے ہیں ،ْآئی ایس پی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ دنیامیں قیام امن کیلئے پاک فوج کے جوان امن مشنز میں موثرکرداراداکر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق اس وقت پاک فوج کی6000 جوان اقوام متحدہ امن مشنز میں شریک ہیں۔پاکستان اقوام متحدہ کی جانب سے کانگو بھیجے گئے امن مشن کا حصہ بنا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان نے 1960 میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی،پاک فوج اب تک اقوام متحدہ کے 43 امن مشنز کا حصہ بن چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :