Live Updates

وسائل کی لوٹ مار ،دھرنوں کی آڑ میں معیشت کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلا گیا ‘ شہباز شریف

منگل 24 اکتوبر 2017 13:41

وسائل کی لوٹ مار ،دھرنوں کی آڑ میں معیشت کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم بجلی کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاریخی کارنامے کو ہمیشہ یادرکھے گی،وسائل کی لوٹ مار اور دھرنوں کی آڑ میں معیشت کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلا گیا ،قوم اندھیروں میں دھکیلنے اورملکی ترقی روکنے والوں کو کبھی قوم معاف نہیں کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ سابق کرپٹ حکمرانوں نیوسائل لوٹے، بجلی بحران پرتوجہ نہیں دی اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں غربت،افلاس ،بیروزگاری اوراندھیرے ہیں انہی کرپٹ زدہ حکمرانوں نے قوم کو تاریکی کے تحفے دیے اور نندی پور پاورپلانٹ بھی ان ہی لٹیروں کی ہوس زر کا شکار ہواجبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں کے راستے پرگامزن کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل کے عالمی ریکارڈ بن رہے ہیں،1320میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیا،قوم کو بجلی بحران سے نکالنا مسلم لیگ (ن) کا تاریخی کارنامہ ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ وسائل کی لوٹ مار اور دھرنوں کی آڑ میں معیشت کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلا گیا قوم اندھیروں میں دھکیلنے اورملکی ترقی روکنے والوں کو کبھی قوم معاف نہیں کرے گی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات