پولیو وائرس کو ہم اپنے عوام اور اپنے گھروں میں نہیں آنے دیں گے ،ْوزیر اعظم

منگل 24 اکتوبر 2017 13:41

پولیو وائرس کو ہم اپنے عوام اور اپنے گھروں میں نہیں آنے دیں گے ،ْوزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح کیا ہے کہ پولیو وائرس کو ہم اپنے عوام اور اپنے گھروں میں نہیں آنے دیں گے ،ْمستقبل میں ہمارے بچوں کی زندگیوں میں پولیو کا خوف نہیں ہو گا ۔پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو وائرس کو ہم اپنے عوام اور اپنے گھروں میں نہیں آنے دیں گے اور مستقبل میں ہمارے بچوں کی زندگیوں میں پولیو کا خوف نہیں ہو گا، صحت محافظین کی طرف سے انتہائی محنت سے ملک بھر میں گھر گھر جا کر پولیو ویکسین بچوں کو پلانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کی منزل تک پہنچنے کے لئے صرف آخری سنگ میل عبور کرنا باقی ہے اور اس مرحلے میں ملک کے منتخب حصوں سے اس مرض کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انسانی امراض کا خاتمہ چند بڑے تصورات میں سے ایک ہے۔جس طرح اب لوگوں کی زندگیوں سے چیچک جیسے مرض کا خوف ختم ہو چکا ہے بالکل اسی طرح ہم دنیا سے پولیو کے خاتمہ کی منزل سے کچھ ہی دور ہیں۔

دنیا بھر میں اس وقت ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کو پولیو وائرس سے بچانے میں کامیاگی حاصل کی گئی ہے جن میں پانچ لاکھ پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں پر پولیو کا وائرس ابھی تک موجود ہے ۔ہم تین دہائیوں کی سرمایا کاری اور کوششوں کے بعد ہم پاکستان سے اس پولیو وائرس کے خاتمے کے قریب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ ہم اپنی آبادی یا اپنے گھروں میں پولیو وائرس کو کوئی جگہ نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں صحت محافظین کی انتھک محنت اور کاوششوں پران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ملک کے کونے کونے میں پہنچیں ہیں ان کی لگن اور ا ہم کردارکی وجہ سے ہم پولیو کے خاتمے کے قریب تر ہیں انہوں نے کہا کہ میں سیاسی جماعتوں ‘ مذہبی سکالروں ‘ مسلح افواج اور سکیورٹی اہلکاروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس قومی مشن کے لئے مثالی امداد مہیا کی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے عوام قومی مشن کے لئے اکٹھے ہوں جائے تو کوئی ایسا ہدف نہیں جو ہم حاصل نہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :