پاکستانی فلم رنگریزہ کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز

منگل 24 اکتوبر 2017 13:36

پاکستانی فلم رنگریزہ کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) پاکستانی فلم رنگریزہ کا کا باضابطہ ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹریلر میں عروہ کے ساتھ بلال بھی اپنے فن کے جوہر دکھارہے ہیں، ٹریلر میں اداکار گوہر رشید نے حسب رویات منفی کردار نبھایا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریلر کا آغاز عروہ اور بلال اشرف کے رومان سے بھرپور کرداروں سے ہوتا ہے تاہم ٹریلر میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب اس میں گوہر کی انٹری ہوتی ہے۔ٹریلر میں شائقین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے جدید اور روایتی گانے بھی دکھائے گئے ہیں۔ تاہم فلم میں تمام کرداروں میں گوہر کے کردار نے مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ گوہر اگرچہ منفی کردار نبھارہے ہیں تاہم ان کا یہ کردارکامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

متعلقہ عنوان :