2017ء پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے فلاپ سال‘

17 میں سے 3 فلمیں کامیاب قرار

منگل 24 اکتوبر 2017 13:36

2017ء پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے فلاپ سال‘
کراچی/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) رواں سال پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے اچھا نہ رہا۔جنوری سے اکتوبر تک سترہ فلمیں پردہ اسکرین پر آئیں۔ صرف تین فلمیں ہی عوامی مقبولیت حاصل کرسکیں۔ مہرالنسا وی لب یو،میں پنجاب نہیں جاؤں گی اورنامعلوم افراد ٹو کو عوام نے پسند کیا۔پاکستان فلم انڈسٹری کے لییرواں سال اچھا نہ رہا۔

(جاری ہے)

سترہ فلمیں پردہ اسکرین پر سجیں لیکن صرف تین جچیں۔چودہ فلمیں ہٹ نہ ہوئیں اورپٹ گئیں۔مہرالنسا وی لب یو،میں پنجاب نہیں جاؤں گی اور نامعلوم افراد ٹونے مقبولیت حاصل کرکے جگہ بنائی۔اِن فلموں کی کامیابی کا سبب عیدوں پر ریلیز ہونا قرار دیا جارہا ہے۔فلم راستہ،یلغار،بلوماہی،چلے تھے ساتھ،جیو سر اٴْٹھا کے،چین آئے نہ جیسی فلمیں لوگوں کو پسند نہ آئیں۔

متعلقہ عنوان :