پی آئی اے کی پروازپی کے 758 میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ،

2 مسافر زخمی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی

منگل 24 اکتوبر 2017 13:20

پی آئی اے کی پروازپی کے 758 میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پروازپی کے 758 میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہو نے سے 2 مسافر زخمی ہوگئے، ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا۔ دوران پرواز طیارے میں سوار دو مسافروں نے مکے مار مار کر ایک دوسرے کو زخمی کر دیا۔کپتان نے لینڈنگ سے پہلے جھگڑے کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی جب کہ پرواز کے لینڈ کرتے ہی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :