قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

منگل 24 اکتوبر 2017 13:20

قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کو اسپتال سے ڈسچارج ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کی مقامی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا تاہم دوران حراست مفتی عبدالقوی کی طبعیت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

جب کہ گزشتہ روز انہیں ایمبولینس میں عدالت لایا گیا تھا جہاں مجسٹریٹ نے ایمبولینس میں ہی ان کا بیان ریکارڈ کیا۔ مفتی عبدالقوی کو ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر نے کے بعد انہیں اسپتال سے روانہ کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر ان کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا جب کہ مقدمے میں مقتولہ کا کزن حق نواز بھی شامل تھا اور یہ دونوں ملزمان اس وقت ملتان جیل میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :