نیب ریکارڈ بغیر پڑھے عدالت میں جمع کرانے کی خبریں ہیں‘

کیا ملک کی خدمت کرنیوالوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہی والدہ ہسپتال میں داخل ہیں ان کیلئے دعائوں کی درخواست ہے، مریم نواز کا ٹوئٹر پیغام

منگل 24 اکتوبر 2017 13:20

نیب ریکارڈ بغیر پڑھے عدالت میں جمع کرانے کی خبریں ہیں‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب ریکارڈ بغیر پڑھے عدالت میں جمع کرانے کی خبریں ہیں‘ کیا ملک کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہی والدہ ہسپتال میں داخل ہیں ان کے لئے دعائوں کی درخواست ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بغیر پڑھے نیب ریکارڈ عدالت میں جمع کرنے کی خبریں ہیں یہ سیاسی انتقام نہیں تو اور کیا ہے کیا ملک کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہی سر شرم سے جھک جاتا ہے والدہ ہسپتال میں دوبارہ داخل ہوگئی ہیں عوام سے ان کیلئے دعائوں کی درخواست ہے۔