چیف جسٹس ثاقب نثار نے بااثر افراد کے نوجوانوں پر مبینہ تشدد کا از خود نوٹس لے لیا

منگل 24 اکتوبر 2017 13:20

چیف جسٹس ثاقب نثار نے بااثر افراد کے نوجوانوں پر مبینہ تشدد کا  از خود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) بااثر افراد کے نوجوانوں پر مبینہ تشدد پر چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے از خود نوٹس لے لیا‘ کرپا گائوں کے متاثرہ نوجوان کے والد کی درخواست پر نوٹس لیا گیا‘ اس معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد میں بااثر افراد کے نوجوانوں پر مبینہ تشدد پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس لے لیا۔

کرپا گائوں کے متاثرہ نوجوان کے والد کی درخواست پر نوٹس لیا گیا۔ راجہ ظہیر اختر نے درخواست میں کہا تھا کہ بااثر گروپ میری زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے بااثر شخصیات سے جان کا خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے اس معاملے پر آئی جی اسلام آباد سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ۔

متعلقہ عنوان :