دبئی ، امارتی شہری کو اغواء کرنے کے جرم میں دو بھائیوں کو جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اکتوبر 2017 12:58

دبئی ، امارتی شہری کو اغواء کرنے کے جرم میں دو بھائیوں کو جیل کی سزا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق دبئی میں عدالت نے دو بھائیوں کو خاندانی جھگڑے کی بنیاد پر اپنے ایک امارتی رشتےدار کو مارنے پیٹنے اور اغواء کرنے کے جرم میں دو سال جیل کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق دبئی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ 38اور 32 سالہ دونوں پاکستانی بھائیوں نے مل کر اپنے امارتی رشتےدار کو اغواء کیا اور پھر اسکے ساتھ مار پیٹ کی ۔ پولیس نے متاثرہ کے خاندان کی اطلاع پر اس امارتی شخص کو تحقیقات کر کے بازیاب کروایا ۔ دونوں پاکستانیوں نے پہلے تو عدالت میں تمام الزامات کی تردید کر دی لیکن تمام ثبوتوں اورگواہوں کی بناء پر عدالت نے دونوں مجرموں کو دو سال جیل کی سزا کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :