Live Updates

چار سال نیازی صاحب ملک میں انار کی پھیلاتے رہے ،عمران خان چاہتے ہیں کہ نوجوان ہنراورعلم نہیں گالیاں سیکھیں،عائشہ گلا لئی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 24 اکتوبر 2017 12:52

چار سال نیازی صاحب ملک میں انار کی پھیلاتے رہے ،عمران خان چاہتے ہیں ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24اکتوبر 2017ء ) :عائشہ گلا لئی نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چار سال نیازی صاحب ملک میں انار کی پھیلاتے رہے ،عمران خان چاہتے ہیں کہ نوجوان ہنراورعلم نہیں گالیاں سیکھیں۔تفصیلات کے مطابق عائشہ گلا لئی عمران خان کی جانب سے دائر کئیے جانے والے نااہلی ریفرنس میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے سرخرو کیا۔اگر میرے خلاف بھی فیصلہ آتا تو جج صاحبان اور آئینی ادارے کو دھمکیاں نہ دیتی۔اعائشہ گلا لئی نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاعمران خان حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہے، پھر کہتے ہیں معیشت نیچےجارہی ہے۔

(جاری ہے)

لوگ کہتے ہیں نیازی صاحب کوووٹ دیے لیکن انھوں نے ہماری بہن بیٹیوں کااحترام نہیں کیا۔

نیازی صاحب کو ووٹ دیے لیکن انھوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔عمران خان نے لوگوں کو ووٹنگ کے عمل سے متنفر کر دیا۔ڈینگی کے مریض مرتے رہے عمران خان نے خبر تک نہ لی۔چار سال نیازی صاحب ملک میں انار کی پھیلاتے رہے۔این اے 4 کے حلقے میں لوگوں نے کالے جھنڈے لگا دیے ہیں۔این اے 4 میں کرپشن کا پیسا انتخابی مہم میں استعمال کیا جا رہا ہے عمران خان چاہتے ہیں کہ نوجوان ہنراورعلم نہیں گالیاں سیکھیں۔2014کے دھرنے میں 47 کروڑ کی منشیات نوجوانوں کو سپلائی کی گئی۔نیازی صاحب کرپٹ لوگوں کو لے کر کرپشن کا خاتمہ کیسے کرو گے۔مفاد پرست لوگ پاکستان میں کرپشن کے رکارڈ توڑ دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :