متحدہ عرب امارات، سگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس کی فروخت میں 50 فیصد کمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اکتوبر 2017 12:47

متحدہ عرب امارات، سگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس کی فروخت میں 50 فیصد کمی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2017ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مختلف اشیاء پر ٹیکس کے نفاذ سے سگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس کی فروخت میں 50 فیصد کمی واقع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

دبئی اور ابوظہبی کی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے اضافے سے صارفین نے سگریٹ، انرجی اور سافٹ ڈرنکس کی خرید میں واضح کمی کردی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اشیاءپر ٹیکس کے نفاذ کے بعد صارفین جو پہلے سیگریٹ کا پورا پیکٹ خریدتے تھے ، اب چند سیگریٹ پینے پر اکتفا کر رہے ہیں۔ اسی طرح انرجی اور سافٹ ڈرنکس کے بجائے لوگوں مختلف جوسز خریدنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :