کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے شرجیل میمن کو چار نومبر تک ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اکتوبر 2017 12:41

کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے شرجیل میمن کو چار نومبر تک ریمانڈ پر جیل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اکتوبر 2017ء) : کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو چار نومبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے شرجیل میمن کے ساتھ دیگر ملزمان کو بھی چار نومبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ خیال رہے کہ شرجیل میمن پر پونے چھ اربروپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔ شرجیل میمن کو گذشتہ روز احاطہ عدالت سے حراست میں لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :