چیچہ وطنی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق اور خاوند زخمی

منگل 24 اکتوبر 2017 12:53

چیچہ وطنی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق اور خاوند زخمی
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) چیچہ وطنی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق اور خاوند زخمی ہوگیا،کمسن بیٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی،پولیس کے مطابق گاؤں122،پندرہ ایل میاں چنوں کا رہائشی موٹر سائیکل سوار غلام عباس اپنی بیوی ارم بتول اور کمسن بچی کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے واپس گھر جارہا تھاکہ کسووال کے قریب اچانک دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں زبردستی روک لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے ارم بتول گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ غلام عباس زخمی ہوگیا،بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی،ڈاکو زخمی شہری سی35ہزار کی نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :