حویلی لکھا‘جنسی زیادتی وقتل کے کیس کا نامزد ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق

منگل 24 اکتوبر 2017 12:53

حویلی لکھا‘جنسی زیادتی وقتل کے کیس کا نامزد ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ ..
حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) جنسی زیادتی وقتل کے کیس کا نامزد ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق،علاقہ مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔

(جاری ہے)

چندروز قبل نواحی علاقے دھرنگہ سے تقریباً چودہ سالہ لڑکے کی لاش مکئی کی فصل سے بر آمد ہوئی تھی جس کی شناخت محمد ارشد ولد ریاض کے نام سے ہوئی پولیس ذرائع کے مطابق انتہائی سفاکی کامظاہرہ کرتے ہوئے قاتل نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی اور بچے کاگلا کاٹ دیا گیا،مقامی پولیس نے مقدمہ زیر دفعہ 302/34نمبر587/17درج کیا جس میں پولیس ٹیم نے انتہائی محنت اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ ہی روز بعد ملزم محمد احمد کو حراست میں لے لیا گزشتہ روز پولیس ملزم کو جائے وقوع پہ آلہ قتل کی برآمدگی سمیت دیگر تفصیلات جاننے کے لئے لے جارہی تھی کہ پولیس پارٹی پہ ملزم کے دیگر پانچ کس نامعلوم مسلح ساتھیوںنے اچانک پولیس پارٹی پہ شدید فائیرنگ کا سلسلہ شروع کردیا جس کی زد میں آکر ملزم محمد احمد موقع پہ جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار محمد طارق کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس پہ اظہار اطمینان کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے پولیس کے لئے تعریفی اسناد ونقد انعامات دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :