نیب لاہور کی بڑی کارروائی ،پان پتی کی درآمد و فروخت کی کرپشن میں ملوث محکمہ کسٹم کے 9 اہلکار گرفتار

ملزمان آپس کی ملی بھگت سے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں روپے کا غبن کرتے رہے،درآمدی واچر پر وزن انتہائی کم انٹری کرتے ہوئے ملکی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچاتے ‘ نیب حکام

منگل 24 اکتوبر 2017 12:53

نیب لاہور کی بڑی کارروائی ،پان پتی کی درآمد و فروخت کی کرپشن میں ملوث ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پان پتی کی درآمد و فروخت کی کرپشن میں ملوث محکمہ کسٹم کے 9 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ۔ نیب حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریحان الٰہی ،شاہد حسین،عبدالخالق،محمد سعید،خیرات علی،غلام مرتضی،محمد شکیل،محمد فیاض اور راشد یعقوب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان آپس کی ملی بھگت سے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں روپے کا غبن کرتے رہے،کسٹم ڈیوٹی میں کرپشن کی شکایت پرملزمان کے خلاف نیب لاہور نے 2016ء میں تحقیقات کا آغاز کیا۔صرف چند ماہ کے ڈیٹا اسسمنٹ پر لاکھوں روپے کے غبن کا انکشاف ہونے پر تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔ملزمان پان پتی درآمدی واچر پر وزن انتہائی کم انٹری کرتے ہوئے ملکی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچاتیجس پر نیب لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو اکھٹے گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔