کلثوم نواز طبیعت ناسازی کے باعث دوبارہ لندن کے ہسپتال میں داخل

امی کو ایک بار پھر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ‘ مریم نواز کا ٹوئٹ ، قوم سے دعائوں کی اپیل

منگل 24 اکتوبر 2017 12:53

کلثوم نواز طبیعت ناسازی کے باعث دوبارہ لندن کے ہسپتال میں داخل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو ایک بار پھر طبیعت ناسازی کے باعث لندن کے ہسپتال میں دوبارہ داخل کرا دیا گیا ، مریم نواز نے قوم سے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے پیغام میں مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ امی کو ایک بار پھر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ، ساتھ ہی انہوں نے والدہ کی صحت یابی کے لئے قوم سے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت ناساز ہو نے پر انہیں لندن کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں انہیں دو گھنٹے تک کلینک میں نگہداشت کے بعد گھر منتقل کردیا گیاتھا۔کلثوم نواز کی طبیعت کیمو تھراپی کے پہلے سیشن کے بعد سے ہی خراب تھی، تاہم اب ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت میں بہترین آنے سے قبل کیمو تھراپی کا دوسرا سیشن نہیں کیا جائے گا۔