دبئی پولیس نے 14 سالہ لڑکی کو طوائف سے بچا لیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اکتوبر 2017 12:38

دبئی پولیس نے 14 سالہ لڑکی کو طوائف سے بچا لیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق دبئی پولیس کی انسانی سمگلنگ کی روک تھام کی ٹیم نے 2 ماہ سے عصت دری کا شکار ہونے والی 14سالہ ایشیائی لڑکی کو بچا لیا۔ اس کے علاوہ جائے وقوعہ سے پولیس نے 2 اور نوجوان لڑکیوں کو بھی بازیاب کرایا جن سے طوائفیں زبردستی جسم فروشی کروا رہیں تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں انکے مخبروں کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ طوائفیں کچھ بچیوں کو یرغمال کیے ہوئے ہیں اور انسے زبردستی جسم فروشی کروا رہیں ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مارا اور 14 سالہ ایشیائی لڑکی کے ساتھ ساتھ 2 اور نوجوان لڑکیوں کو انتہائی نازک حالت مین وہاں سے بازیاب کروایا۔

پولیس نے 14 سالہ لڑکی کو بچوں کی فلاح بہبود کے ادارے کے حوالے کر دیا ہے جہاں اسکی دیکھ بھال کی جائے گی اور اسکا نفسیاتی علاج بھی کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :