چین کا 86ہزار شامی پناہ گزین طلباء کیلئے تعلیمی عطیہ

عطیہ بیروت میں لبنان کے وزیر تعلیم اور یونیسف کے حوالے کیا گیا

منگل 24 اکتوبر 2017 12:49

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) چینی حکومت کی طرف سے لبنان میں 86000 شامی پناہ گزین طلبا ء میں تعلیمی اشیاء تقسیم کی گئیں ،یہ اشیاء لبنان میں چین کے سفیر وانگ کی جیان نے لبنان کے وزیر تعلیم مروان مادی اور یونیسف کے نمائندوں کو بیروتمیں حوالے کیں ، یہ عطیہ اس مہم کیلئے دیا گیا ہے جس کے تحت لبنانی حکومت تمام پناہ گزین شامی طلباء کو سکول بھیجنا چاہتی ہے ، یونیسف کے نمائندے تانیہ چپوست نے چین کی طرف سے دیئے گئے عطیہ کو بے مثال قراردیا اور کہا کہ اس سے 86ہزار پناہ گزین شامی طلباء تعلیم کی سہولتیں حاصل کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا لبنان کے وزیر تعلیم نے بھی چین کی طرف سے لبنان کی مسلسل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :