چین امریکہ تعلقات خطے اور دنیا کیلئے فائدہ مند ہونگے

کورین جزائر میں کشیدگی بڑھ رہی ہے ، اصل حل مذاکرات ہیں، وزیر اعظم سنگاپور

منگل 24 اکتوبر 2017 12:49

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) چین اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات جس قدر اہم ہونگے اسی قدر وہ خطے اور دنیاکیلئے فائدہ مند ثابت ہونگے ان دو ملکوں کے درمیان تعلقات بہت اہم ترین ہیں ،دونوں بڑے ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات نہ صرف ایشیاء بحرالکاہل کے ملکوں کے لئے فائدہ مند ہوں گے بلکہ خود امریکہ اورچین کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوں گے ، اس سے علاقائی استحکام ، امن و خوشحالی آئے گی ۔

ان خیالات کا اظہار سنگاپور کے وزیراعظم لی لونگ نے گذشتہ روز امریکی صدر کے ساتھ مشترکہ بیان کے دوران کیامیں کیا جو عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے پہلی بار آئندہ ماہ ایشیاء کے دورے پر آرہے ہیں ،وزیر اعظم لی نے توقع ظاہر کی ، امریکہ چین کے ساتھ تعمیری اور مستحکم تعلقات برقرار رکھے گا ، دونوں ممالک اعلیٰ ترین سطح پر بات چیت جاری رکھیں گے ، اعتماد سازی کریں گے اور اداروں کی تشکیل کیلئے ایک میکنزم تیارکریں گے ،اپنے بیان میں لی نے اس بات کا خاص طورپر ذکر کیا کورین جزائر میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور اس مسئلے کا فوری اور آسان حل نہیں ہے، اس کیلئے دبائو ضروری ہے لیکن اصل حل مذاکرات ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سنگاپور کے وزیر اعظم امریکہ کے چھ روزہ دورے پر ہفتہ کے روز امریکہ پہنچے تھے ۔

متعلقہ عنوان :