بھار ت نے مقبوضہ کشمیر کیلئے مذاکرات کار مقرر کردیا

مذاکرات کار بھارتی انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ دنیشور شرما آئندہ چند روز میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے

منگل 24 اکتوبر 2017 12:43

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) بھار ت نے مقبوضہ کشمیر پر مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے کے لئے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے مذاکرات کار مقرر کردیا، مذاکرات کار بھارتی انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ دنیشور شرما آئندہ چند روز میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے کے لئے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ دنیشور شرما کو کشمیر کے لئے مذاکرات کار مقرر کیا ہے جو آئندہ چند روز میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔

دنیشور شرما کا کہنا ہے کہ کشمیر میں امن بحال ہونا چاہیے اور کوئی حل نکالنے کے لئے تمام لوگوں سے بات کروں گا۔دنیشور شرما کا کہنا تھا کہ ہر شخص سے بات کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ بھارتی حکومت کے اعتماد اور لوگوں کی توقعات پر پورا اتروں گا۔دوسری جانب بھارتی اخبار کا دعوی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حریت رہنماں سے پہلے ہی غیررسمی بات چیت کی جارہی ہے جب کہ کشمیر کے لئے مقرر کئے گئے مذاکرات کار دنیشور شرما نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے بھی ملاقات کی ہے۔