ٹرمپ دورہ چین میں شمالی کوریا پر سلامتی کونسل سے پابندی کی قرارداد پر عمل درآمد کر وانے کیلئے شی پر دبائو ڈالیں گئے

منگل 24 اکتوبر 2017 12:43

وائٹ ہا ئو س(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) وائٹ ہا ئو س نے کہا ہے کہ صدر دونلڈ ٹرمپ اپنے آئندہ دورہ چین میں شمالی کوریا پر سلامتی کونسل سے پابندی کی قرارداد پر مکمل عمل درآمد کر وانے کیلئے چینی صدر شی جن پنگ پر دبائو ڈالیں گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہا ئو س کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپچین کے آئندہ دورے کے دوران شمالی کوریا اور دو طرفہ تجارت میں پائی جانے والی متنازعہ صورت حال کو خاص طور پر اپنی بات چیت کا موضوع بنائیں گے۔

اس اہلکار کے مطابق امریکی صدر بیجنگ حکومت پر دبا ڈالیں گے کہ وہ شمالی کوریا پر سلامتی کونسل کی طرف سے پابندی کی قرارداد پر مکمل عمل درآمد کرے۔ اس امریکی اہلکار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریائی تنازعے کے پرامن حل کے متمنی ہیں۔ امریکی صدر اگلے ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔