قائد اعظم یونیورسٹی میں کشیدگی کے بعد حالات معمول پر آنے لگے‘پولیس نے 75 طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی
میاں محمد ندیم منگل 24 اکتوبر 2017 12:24
(جاری ہے)
ایف آئی آر میں اے ٹی اے کی شق لگائی گئی ہیں وہ ناقابل ضمانت ہیں۔
دو ہفتے سے زیادہ عرصے بند رہنے کے بعد پیر کو کھلنے والی قائداعظم یونیورسٹی سے 60 سے زیادہ طلبہ کو احتجاج کرنے کے الزام میں حراست میں بھی لے لیا تاہم پولیس حکام کا اب نے کہاہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔تاہم کچھ طلبہ کے ورثا ءکا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد کو اب تک رہا نہیں لیا گیا ہے آج صبح بھی یونیورسٹی میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور صرف ان لوگوں کو یونیورسٹی میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے کہ جن کے پاس یونیورسٹی کارڈ موجود ہیں۔اسلام آباد کی سب سے بڑی یونیورسٹی اور حالیہ دنوں میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی درجہ بندی میں تحقیق کے لیے بہترین قرار دی گئی اس درس گاہ میں حالات گذشتہ چند ماہ سے خراب ہیں۔قائداعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد درس گاہ کو سوموار سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔حالیہ کشیدگی کی وجہ اس سال مئی میں دو لسانی طلبہ تنظیموں کی درمیان تصادم تھا جس کے بعد تقریباً 40 طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا۔اس تازہ احتجاجی مظاہرے میں طلبہ نے انتظامیہ کے سامنے 13 مطالبات رکھے جن میں یونیورسٹی سے نکالے جانے والے طلبہ کی جامعہ میں واپسی، طلبہ کے لیے سفری سہولیات کے نظام کو بہتر کیا جانا، پیرامیڈکس سمیت دیگر غیر رجسٹرڈ شعبہ جات کی رجسٹریشن اور فیسوں میں ہونے والے اضافے کو واپس لیے جانے کے مطالبات شامل ہیں۔انتظامیہ نے فیسوں میں کمی کا مطالبہ تو مان لیا لیکن وہ 40 طلبہ کو بحال نہ کرنے پر مصر ہے۔ یونیورسٹی میں20 روز بعد پولیس کی نگرانی میں تدریسی عمل بحال ہوا اور پولیس کی بھاری نفری جامعہ میں تعینات ہے۔قائد اعظم یونیورسٹی کے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے 70 سے زائد طلبہ کو مقدمہ درج ہونے کے باوجود رات گئے رہا کردیا گیا۔ یادرہے کہ پولیس نے ہڑتالی طلبہ کو پیر کی صبح یونیورسٹی کے اندرسے گرفتار کرکے تھانہ شہزاد ٹاﺅن، تھانہ بہارہ کہو اور آئی نائن منتقل کیا اور ان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں تین الگ الگ مقدمات درج کیے۔ انتظامیہ کی جانب سے فیسوں میں اضافہ واپس لینے کے بعد پیر کو یونیورسٹی کھولی گئی تھی تاہم بعض شرپسند عناصر کو بحال نہ کیا گیا جس پر احتجاج دوبارہ شروع ہوگیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.