وزیر خفیہ شادیاں کر رہے ہیں اور بچے سڑکوں پر پیدا ہو رہے ہیں ،سعید قاضی

منگل 24 اکتوبر 2017 12:22

وزیر خفیہ شادیاں کر رہے ہیں اور بچے سڑکوں پر پیدا ہو رہے ہیں ،سعید قاضی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24اکتوبر2017ء ):تجزیہ کار سعید قاضی نے کہا ہے کہ ملک میں غربت کا یہ حال ہے کہ مائیں بچے ، رکشے میں ،سڑکوں پراور ایمبو لینس میں پیدا کر رہی ہیں اور ہمارے وزیر خفیہ شادیا ں کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر37منٹ کے بعد زچہ بچہ عورت اس ملک میں مر جاتی ہے ،اور سالانہ 14000 عورتوں کی اموات بچے پید کرنے کی وجہ سے ہوتی ہے ۔

جس میں پنجاب میں 6ہزار،بلوچستان میں8،سندھ میں2800 اورکے پی کے میں 1700اموات ہوتی ہیں ۔اور ہمارے لیڈر موج میلے کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ہر سال پاکستان میں 3کروڑ20لاکھ عورتیں زچگی کی عمر میں آتی ہیں لیکن پاکستان میں صرف 3 ہزارڈلیوری سینٹر ہیں یہ ہمارے حکمرانوں کے لئے باعث شرمندگی ہے۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں