سول اسپتال گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں کی بے حسی ، دو گھنٹے تک بیمار بچے کا چیک اپ نہ ہو سکا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 اکتوبر 2017 12:22

سول اسپتال گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں کی بے حسی ، دو گھنٹے تک بیمار بچے ..
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اکتوبر 2017ء): سول اسپتال گوجرانوالہ میں ڈاکٹرز کی غفلت اور انتظامیہ کی بے حسی کا واقعہ سامنے آ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول اسپتال گوجرانوالہ میں ایک بیمار بچے کو اسپتال میں داخل نہیں کیا گیا اور دو گھنٹے تک چیک اپ بھی نہیں کیا گیا ۔ بیمار بچے کے ورثا اپنے بچے کو لے کر اسپتال کی گراؤنڈ میں بیٹھے رہے ۔ ورثا نے الزام عائد کیا کہ بچے کی حالت غیر ہونے پر اسے ڈرپ لگائی گئی اور پھر باہر نکال دیا گیا ۔ بیمار بچے کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لیں۔