سعودی عرب ، شادی پر تمام مہمانوں کو آئی فون 8s کا تحفہ ، سعودی خاندان نے اس دعوی کو مسترد کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اکتوبر 2017 12:22

سعودی عرب ، شادی پر تمام مہمانوں کو آئی فون 8s کا تحفہ ، سعودی خاندان ..
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر یہ خبر کل سے وائرل ہو چکی تھی کہ ایک سعودی خاندان نے اپنے بیٹے کی شادی کی خوشی میں شادی پر آنے والے ہر محمان کو ایک تحفے کو پیکٹ دیا ہے جس میں آئی فون 8s تھا۔

(جاری ہے)

اس سعودی خاندان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس خبر کی تردید کر دی ہے اور بتایا کہ کہ انہوں نے کسی کو بھی آئی فون گفٹ نہیں کیا یہ محض ایک افواہ ہے۔ اور انہوں نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی غلط ہے کہ تقریب شادی کی تھی ۔ سعودی خاندان نے بتایا کہ ساری عوام جس تقریب میں آئی فون دئیے جانے کا بول رہی ہے وہ منگنی کی تقریب تھی۔ اانہوں نے مزید بتایا کہ محمانوں کو جو پیکٹ تحفے مین دئیے گئے تھے ان میں مٹھائی تھی نہ کہ آئی فون۔

متعلقہ عنوان :