ہانگ کانگ میں50سالہ شخص کو بلا وجہ خاتون کو ریلوے ٹریک پر دھکا دینے پر گرفتار کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اکتوبر 2017 12:19

ہانگ کانگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24اکتوبر 2017ء ):ہانگ کانگ پولیس نے بلا وجہ خاتون کو ریلوے ٹریک پر دھکا دے کر گرانے والے 50سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ہانگ کانگ میں پیش آیا ۔ایک خاتون ٹرین کے انتظار میں پلیٹ فارم پر چہل قدمی کر رہی تھی کہ ایک شخص مسلسل اس کی تاک میں تھا ۔

(جاری ہے)

جیسے ہی خاتون رکی تو وہاں موجود 50سالہ شخص نے خاتون کو پلیٹ فارم سے دھکا دے کر ریلوے ٹریک پر گرا دیا ۔ خاتون اس اچانک حرکت سے صدمے میں آ گئی ۔خاتون کو ہلکی خراشیں آئیں ۔جبکہ مذکورہ شخص نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی تو اسے گرفتار کر لیا گیا۔حملے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔تاہم مقامی پولیس مختلف زاویوں سے اس کیس کی تحقیق و تفتیش کر رہی ہے۔ویڈیو دیکیھیں