امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ایک بار پھر” ڈو مور “کا مطالبہ کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 اکتوبر 2017 12:15

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ایک بار پھر” ڈو مور “کا مطالبہ کردیا
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2017ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اسلام آباد آمد سے قبل ہی ایک بار پھر” ڈو مور “کا مطالبہ کردیا۔پاکستان دہشت گردی کی خاتمے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں لیکن امریکا کے ڈو مورکے مطالبات اب بھی جاری ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ایک بار پھر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں سے مشروط کر دیا۔

ریکس ٹلرسن آج افغانستان سے اسلام آباد پہنچیں گے اور نئی امریکی پالیسی کے تناظر میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔افغانستان کی بگرام ایئربیس پر صحافیوں سے گفتگو میں ریکس ٹلرسن نے کہا پاکستان سے تعلقات کا انحصار طالبان کے خلاف ایکشن پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کا انحصار اس بات پر ہے کہ کیا وہ اس طرح ایکشن لیں گے جس طرح ہم تعلقات میں پیش رفت کیلئے ضروری سمجھتے ہیں،پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات شرائط پر مبنی ہیں،پاکستان سے خطے میں امن کیلئے مخصوص مطالبات کئے ہیں جن میں اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کا انحصار طالبان کے خلاف ایکشن پر ہوگا،پاکستان کو نہ صرف افغاسنتان میں امن اور مفاہمت کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا بلکہ پاکستان کے اندرونی استحکام کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح پر کام کررہے ہیں۔