Live Updates

الیکشن کمیشن میں عائشہ گلا لئی کے خلاف عمران خان کا ریفرنس 2-3مسترد کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 اکتوبر 2017 12:12

الیکشن کمیشن میں عائشہ گلا لئی کے خلاف عمران خان کا ریفرنس 2-3مسترد کر ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 24اکتوبر 2017ء ) :الیکشن کمیشن میں عائشہ گلا لئی کے خلاف عمران خان کا ریفرنس 2-3مسترد کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن سماعت کی۔عمران خان کے وکیل سکندر مہمند کے جواب الجواب دلائل دئیے۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی بھی الیکشن کمیشن میں موجود رہیں۔چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل سکندر مہمند نے آرٹیکل 63 کے تحت 2 فیصلوں کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی، دونوں فیصلے پارٹی فیصلوں سے انحراف سے متعلق تھے۔اس موقع پر عمران خان کے وکیل سکندر مہمند کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کوشوکاز نوٹس پرجواب کیلیے 10 دن مزید مل گئے تھے۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی کو شوکاز 10 اگست اور شوکاز پر فیصلہ 28 اگست کو دیا گیا۔عائشہ گلالئی کو ان حقائق پر ڈی سیٹ کیا جائے۔عائشہ گلالئی نے کہاوہ بیماری کی وجہ سے اسمبلی نہیں آسکیں۔کیسی بیماری تھی کہ عائشہ گلالئی اسی دن پریس کانفرنس کرتی رہیں۔اس پر عائشہ گلا لئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ شوکازنوٹس کا جواب نہ ملنے کا پی ٹی آئی کا موقف غلط ہے۔آئین کہتا ہے جواب جمع کرانے کاموقف دینا لازمی ہے۔دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے عائشہ گلا لئی کے خلاف عمران خان کا ریفرنس مسترد کر دیا ۔فیصلہ 2-3سے آیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :