دبئی ، الخیل گیٹ کمیونٹی میں کار میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 24 اکتوبر 2017 12:09

دبئی ، الخیل گیٹ کمیونٹی میں کار میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اکتوبر2017ء) دبئی میں الخیل گیٹ کمیونٹی کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ۔ مقامی رہائشی اور عینی شاہد نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی کی جانب آیا کیونکہ اسے لگا کہ باہر بہت دھول ہے تو اسے کھڑکی بند کر دینی چاہیے ۔

(جاری ہے)

لیکن باہر پارکنگ میں اسکی نظر پڑی تو کار میں آگ لگی ہوئی تھی ۔ کمیونٹی کی امدادی ٹیموں نے شہری دفاع کی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی آگ پر قابو پالیا اور پارکنگ میں کھڑی باقی گاڑیاں اس آگ کی ذد میں آنے سے بچ گئیں۔

متعلقہ عنوان :