پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈولفن فورس نے اپنی ڈیو ٹیاں سنبھال لیں ، تعیناتی کے بعدگلی گلی گشت شروع

منگل 24 اکتوبر 2017 12:14

ملتان/فیصل آباد/بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈولفن فورس نے اپنی ڈیو ٹیاں سنبھال لیں ، تعیناتی کے بعدگلی گلی گشت شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان،فیصل آباد،گوجرانوالہ،بہاولپورسمیت پنجاب کے دیگراضلاع میں ڈولفن فورس کے ہیوی بائیکس پر جدید اسلحہ سے لیس چاق و چوبند دستوں نے شہر شہر گشت کا آغاز کردیاہے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ میں ڈولفن فورس کے 129 اہلکاروں نے اپنے فرائض سنبھال لیے، فیصل آباد میں ڈولفن فورس کی210 اہلکاروں کوتعینات کیاگیاہے۔ پہلے دن سڑکوں پرڈولفن فورس کو دیکھ کرشہریوں نے جرائم پرقابوپانیکی امیدباندھ لی۔پولیس لائن ملتان میں بھی ڈولفن فورس کی افتتاحی تقریب میں 123 جوانوں نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی اور کام کا آغاز کردیاہے۔ادھربہاولپور میں بھی ڈولفن فورس نیشہر کی سڑکوں پرگشت شروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :