Live Updates

بجلی بحران کاخاتمہ تاریخی کارنامہ ہے، قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،شہباز شریف

منگل 24 اکتوبر 2017 12:14

بجلی بحران کاخاتمہ تاریخی کارنامہ ہے، قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،شہباز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران کاخاتمہ تاریخی کارنامہ ہے،جسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،وسائل کو قومی امانت سمجھ کر پائی پائی دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ استعمال کی،بجلی منصوبوں کی تیزرفتار تکمیل کے عالمی ریکارڈ بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو لاہورسے جاری بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ 1ہزار320میگاواٹ ساہیوال کول پاورپلانٹ 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیا ،بجلی منصوبوں کی تیزرفتار تکمیل کے عالمی ریکارڈ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے نئے وژن کیساتھ 2018 کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔شہبازشریف نے کہا ایک جانب وسائل لوٹنے والے سابق حکمران ہیںتو دوسری طرف دھرنوں کی آڑ میں معیشت کیساتھ گھناونا کھیل کھیلنے والے ہیں، جب اقتدار سنبھالا تو توانائی کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کرچکا تھا،غربت،افلاس ،بیروز گاری اوربجلی کیاندھیریسابق حکمرانوں کے تحفے ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات