انسانی سمگلنگ کا مسئلہ بیروزگاری کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ، احسن اقبال

منگل 24 اکتوبر 2017 12:14

انسانی سمگلنگ کا مسئلہ بیروزگاری کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ کا مسئلہ بیروزگاری کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے‘ ہمارے معاشرے کو آج بھی افغان جنگ کے باعث بہت سے مسائل کا سامنا ہے‘ کلاشنکوف کلچر اور منشیات افغان جنگ کے نتیجے میں ہمیں ملے ہیں‘ ملک میں شدت پسندوں کے 99 فیصد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں‘ ملک میں امن تیزی سے بحال ہورہا ہے اور شرح نمو بڑھ رہی ہے‘ پاکستان آج بھی تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی د یکھ بھال کررہا ہے۔

منگل کو انسانی سمگلنگ سے متعلق سالانہ رپورٹ کے اجراء کی تقریب منعقد کی گئی احسن اقبال نے انسانی سمگلنگ کے بارے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کررہا ہے پاکستان نے افغانستان جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔

(جاری ہے)

افغان جنگ کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گردی اور سمگلنگ میں اضافہ ہوا۔

افغان جنگ کے بعد نائن الیون واقعہ سے بھی پاکستان کو نقصان پہنچا۔ انسانی سمگلنگ کا مسئلہ بیروزگاری کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ ہم نے سوویت یونین کے خلاف جنگ لڑی‘ ہمارے معاشرے کو آج بھی افغان جنگ کے باعث بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ کلاشنکوف کلچر اور منشیات افغان جنگ کے نتیجے میں ہمیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شدت پسندوں کے 99 فیصد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں اب ملک میں امن تیزی سے بحال ہورہا ہے۔ شرح نمو بڑھ رہی ہے اور بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :