پولیو وائرس کے خاتمے سے پاکستان میں 5 لاکھ افراد معذوری سے بچ گئے،وزیراعظم

پاکستان پولیو وائرس کے حامل آخری تین ملکوں میں شامل ہے‘ ہمیں عزم کرنا ہے کہ پاکستان میں پولیو وائرس پھر کبھی پیدا نہ ہو‘ انسداد پولیو کاوش میں ’’صحت محافظ‘‘ کی خدمت قابل تعریف ہیں‘ تین دہائیوں کی مسلسل کوششوں سے پولیو کے مکمل خاتمے کے قریب ہیں،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پولیو کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام

منگل 24 اکتوبر 2017 12:14

پولیو وائرس کے خاتمے سے پاکستان میں 5 لاکھ افراد معذوری سے بچ گئے،وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے باعث پاکستان میں 5 لاکھ افراد معذوری سے بچ گئے‘ پاکستان پولیو وائرس کے حامل آخری تین ملکوں میں شامل ہے‘ ہمیں عزم کرنا ہے کہ پاکستان میں پولیو وائرس پھر کبھی پیدا نہ ہو‘ انسداد پولیو کاوش میں ’’صحت محافظ‘‘ کی خدمت قابل تعریف ہیں‘ تین دہائیوں کی مسلسل کوششوں سے پولیو کے مکمل خاتمے کے قریب ہیں۔

منگل کو وزیراعظم نے انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے ہدف کے قریب ہیں ملک کے چند حصوں میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے برسرپیکار ہیں۔ حکومت پولیو کے خلاف فیصلہ کن مرحلے کو جیتنے کے لئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

یقینی بنائیں گے کہ آئندہ کسی بچے کو پولیو کا مرض لاحق نہ ہو۔ دنیا سے پولیو وائرس کے خاتمے کے باعث ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد معذوری سے محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پولیو وائرس کے حامل آخری تین ملکوں میں شامل ہے۔ تین دہائیوں کی مسلسل کوششوں سے پولیو کے مکمل خاتمے کے قریب ہیں ہمیں عزم کرنا ہے کہ پاکستان میں پولیو وائرس پھر کبھی پیدا نہ ہو۔ انسداد پولیو کاوش میں صحت محافظ کی کدمت قابل تعریف ہے۔ صحت محافظ کی انتھک کوشش سے آج پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے قریب ہیں مہم میں سیاسی جماعتوں‘ مذہبی رہنمائوں‘ مسلح افواج‘ سکیورٹی اہلکاروں کے شکر گزار ہیں قومی مقصد کے لئے عوامی اتحاد سے ہر چیز کا حصول ممکن ہے۔