پاکستان کا قوام متحدہ کی طرف سے حقائق کاپتہ لگانے والے مشن کی تعیناتی کی اپیل کااعادہ

پاکستان نے اقوام متحدہ کے اصولوں اورمقاصد کو حقیقت کاروپ دینے میںکلیدی کردار ادا کیا،سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضروری سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرے صدر مملکت ممنون حسین کا اقوام متحدہ کے دن پر پیغام

منگل 24 اکتوبر 2017 12:14

پاکستان کا قوام متحدہ کی طرف سے حقائق کاپتہ لگانے والے مشن کی تعیناتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے بین الاقوامی انسانی حقوق کونسل کی طرف سے حقائق کاپتہ لگانے والے مشن کی تعیناتی کی اپیل کااعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے اصولوں اورمقاصد کو حقیقت کاروپ دینے میں فعال اور کلیدی کردار ادا کیا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضروری سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرے۔

منگل کو اقوام متحدہ کے قیام کے 72سال پورے ہونے پر دنیا بھرمیں اقوام متحدہ کادن منایا گیا ۔صدرممنون حسین نے اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے منشور میں شامل اصولوں اورمقاصد پر کاربند رہنے کیلئے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے اصولوں اورمقاصد کو حقیقت کاروپ دینے میں فعال اور کلیدی کردار ادا کیاہے۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے صدر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرزوردیاکہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضروری سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرے۔انہوں نے کہاکہ بھارت خصوصا جولائی دوہزار سولہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے انسانی حقوق کی منظم انداز میں خلاف ورزی کررہاہے۔ صدر نے کہاکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی طرف سے حقائق کاپتہ لگانے والے بین الاقوامی مشن کی تعیناتی کی اپیل کااعادہ کرتاہے۔